تیری دیوانی
فرحاد خان
قسط نمبر 9
∆∆∆
"ہاں وہ تو مجھے لگا،کہیں میرے پوتے کو عشق تو نہیں ہوگیا ؟"دادی نے بڑے تجسس سے پوچھا تھا
"شاید ہاں اور شاید ناں!"عزیر نے گہری سانس لے کر کہا
"دادی۔۔۔۔وہ مجھے کیوں پسند کرے گی ؟وہ اتنی پاکیزہ ،نمازی،پرہیزگار اور حیا دار اور میں جسے نماز تک پڑھنا نہیں آتا "
"عزیر بیٹا مایوس نہیں ہوتے ۔اللہ سب کچھ کرسکتا ہے ،تم اللہ سے مانگو اللہ اسکے دل میں تمہارے لیے محبت بھر دے گا کائینات کی ہر چیز اسکے کن کی منتظر ہے اور اگر ایسا نہ ہوا تو ۔۔
*بے شک اللہ کا ہر فیصلہ درست ہوتا ہے*
ہمارا کام ہے کوشش کرنا باقی اللہ ہمیں وہی دیتا ہے جو ہمارے لے بہتر ہو "
~~~~
"زوہیب اپنے جم میں بیٹھے سوچ رہا تھا یہ کیا ہوگیا ہے مجھے ؟؟وہ لڑکی میرے ذہن سے اوجھل کیوں نہیں ہورہی ؟؟ہر وقت اسکے خیالات...."
ماہر۔۔۔ماہر!!
"جی ۔جی صاحب ۔۔۔"
وہ اپنے فون سے تصویر دکھاتا ہے جو اس نے چپکے سے کھینچی تھی مجھے اس لڑکی کا نام اور پوری معلومات چاہیے ۔۔اسے کیا پسند ہے ،کیا نہیں پسند ،،،وہ بھی آج کے آج "
"جی جی صاحب آپ ٹینشن نہ لے "ماہر کہتے ہوئے کمرے سے باہر چل دیتا ہے
∆∆
مرال زوہیب کے بارے میں سوچ رہی تھی
"کیسا لڑکا ہے اور مجھے کیوں فالو کر رہا ہے ؟"
عنایہ اسکے ساتھ آکر بیٹھتی ہے مرال آج اتنی سیریس کیوں ہو تم ؟؟"وہ حیرانی سے کہتی ہے
"آپی وہ مجھے ایک لڑکا آج پورے دن فالو کررہا تھا "
"کیا؟؟کون تھا وہ ؟تم نے کچھ کہا تو نہیں تھا نہ اس سے ؟؟"
"ہاں ،وہ کل میں نے اسے تھوڑا برا بھلا بول دیا تھا کیونکہ وہ اپنی غلطی تسلیم نہیں کررہا تھا "
"تم پاگل ہو مرال ۔۔۔۔یہ امیر لوگوں سے پنگے کیوں لیتی ہو؟؟"اگر اس نے کچھ ایسا ویسا کردیا تو ؟؟
*مرال خالد بہت مظبوط ہے،مرال ایسی حرکات سے نہیں ڈرتی *
میں جانتی ہوں مرال مگر پھر بھی اپنا خیال رکھنا اور اگر اب ایسا کچھ ہو تو مجھے بتانا "
"آپی ٹینشن نہ لو مرال بھلے ہی مستی کرتی ہے مگر مجھے سب چیزوں کا علم ہے "
جاری ہے
0 Comments
Post a Comment