عکسِ خون ۔ ثانوی راجپوت

Aks-e-Khoon

Written by: Saanvi Rajpoot

Aks-e-Khoon

Written by: Saanvi Rajpoot

Novel Type: Revenge

Language: Urdu

Availability: Available in PDF

Total Pages: 290

پیش لفظ

“عکسِ خون” ایک گہرا اور جذباتی ناول ہے جو خاندان، نفسیاتی خوف، اور انتقام کی کہانی بیان کرتا ہے۔ یہ ناول انسان کی اندرونی لڑائیوں، رشتوں کے پیچیدہ جذبات اور ان روحانی و مافوق الفطرت واقعات کا احاطہ کرتا ہے جو زندگی کو بدل کر رکھ دیتے ہیں۔


ناول کے مرکزی کرداروں کی زندگی میں پیش آنے والے صدمے اور ان کے جذباتی ارتقاء کو نہایت موثر انداز میں پیش کیا گیا ہے۔



میں نے “عکسِ خون” اس لیے لکھا کیونکہ میں نے محسوس کیا کہ ہمارے معاشرے میں ایسے پیچیدہ جذبات اور خاندانی مسائل پر بات کم ہوتی ہے۔


میں چاہتی تھی کہ ایک ایسی کہانی لکھوں جو نہ صرف قارئین کو جذباتی طور پر متاثر کرے بلکہ انہیں یہ سوچنے پر بھی مجبور کرے کہ خوف، نفرت اور انتقام کس طرح ہماری زندگیوں کو برباد کر سکتے ہیں۔



یہ ناول میرے لیے ایک موقع تھا کہ میں اپنی تخلیقی سوچ کو ایک نیا رنگ دوں اور قارئین کے دلوں تک اپنی آواز پہنچاؤں۔


ثانوی راجپوت

Reading Sample

رات کا تیسرا پہر تھا…


پورے علاقے میں ہو کا عالم تھا، جیسے کسی نے وقت کو منجمد کر دیا ہو۔


 سنسان گلیوں میں کتے بھی آج کچھ زیادہ ہی خاموش تھے۔ چاندنی بکھری ہوئی تھی، مگر اُس ویران حویلی پر جیسے اندھیروں کا پہرہ تھا۔


دروازہ آہستہ سے چرچراتا ہے…


“کچھ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔” ایک مدھم چیخ ہوا میں تحلیل ہو جاتی ہے۔


فرش پر خون کے قطرے اب بھی تازہ تھے، جیسے ابھی کسی کی نبض ٹوٹی ہو۔


دیوار پر کسی نے ناخنوں سے ایک نام لکھا تھا ۔


 *”عکس”*


ایک نوجوان لڑکی، سفید لباس میں، برآمدے کے ستون کے ساتھ بےجان پڑی تھی۔


اس کے چہرے پر ایک پر سکون مسکراہٹ تھی…


 جیسے موت بھی اس کے چہرے سے خوف کھا گئی ہو۔ لیکن اس کی آنکھیں کھلی تھیں     

مزید پڑھنے کے لیے پورا ناول ملاحظہ کریں۔

More by Saanvi Rajpoot

Post a Comment

0 Comments